۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ماموستا رستمی

حوزہ/ سنندج ایران کے سنی امام جمعہ نے دونوں مسلم ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اور دوستی، عالم اسلام میں وسیع اتحاد کیلئے زمینہ ہے، لہذا ہم سب کو عالمی سطح پر اس تعلقات کی تقویت کیلئے کوشش کرنی چاہیئے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ کردستان ایران کے سنندج شہر میں سنی عالم دین اور امام جمعہ مولوی فایق رستمی نے جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ بہار اور قرآن کی بہار رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ کی آمد کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران بالخصوص کردستان کے مخلص اور ایماندار عوام کی خدمت میں تبریک و تہنیت عرض کرتا ہوں۔

امام جمعه سنندج ایران نے کہا کہ رمضان المبارک ایک عظیم اور فیض اور برکتوں سے بھرا مہینہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو عطا کیا ہے، اس مہینے میں ہم سب پر جنت کے دروازے کھلے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے۔

انہوں نے رمضان المبارک کو قرآن کی بہار قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ قرآن مجید اس عظیم اور مقدس مہینے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوا اور یہی مسلمانوں کی نظر میں اس مہینے کی کرامت و عظمت کا سبب ہے۔

ایرانی سنی عالم دین مولوی رستمی نے دونوں مسلم ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات قائم ہونے پر دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اور دوستی، عالم اسلام میں وسیع اتحاد کیلئے زمینہ ہے، لہذا ہم سب کو عالمی سطح پر اس تعلقات کی تقویت کیلئے کوشش کرنی چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .